Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:18
award
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کو گولڈ پرائس ڈسکلوژر ایوارڈ دیا گیا
12 Sep, 2018

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، پاکستان کے سب سے مائیکروفنانس بینک نے مائیکروفنانزہ ریٹنگ کی جانب سے پرائس ڈسکلوثر کا گولڈ ایوارڈ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ اعزاز سروس چارجز کی معلومات میںشفافیت کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔


پرائس ڈسکلوثر کایہ اعزاز ڈیٹا پلیٹ فارم سبسکرائب کرنے والے سرمایہ کاروں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے قیمتوں میں شفافیت کا اعتراف کرتا ہے۔ ڈیٹا پلیٹ فارم مالی شمولیت کے شعبے میں شفافیت کے لئے ایک نیا قدم ہے جو مائیکرو فنانس ٹرانسپرنسی میں موجود خلاء کو پرکرتا ہے۔


کامیابی کے اس سنگ میل پر گفتگو کرتے ہوئے، صدر، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا کہ ''یہ اعزاز کاروباری طریقوں میں اعلی معیار برقرار رکھنے اور جدید ترین صنعتی سروسز کے معیار پر پورا اترنے کو جاری رکھنے کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ان تمام کوششوں کا تسلیم کیا جانا، بینک کے لئے باعث فخرہے ۔اس شناخت کے ساتھ، ہم اپنے صارفین کی ترجیحات کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے"۔ـ


مائیکروفنانزہ ریٹنگ مائیکر و فنانس کے شعبے میں درجہ بندی کی نجی اور آزاد بین الاقوامی ایجنسی ہے۔ تنظیم کا مقصد مائیکروفنانس کے شعبے میں ذمہ دار سرمایہ کاری اور اعلی درجے کی معلومات کے فراہم کنندہ کے طور پر شفاف مارکیٹ میں کام کرنا ہے۔یہ تنظیم مائیکروفنانس اور ذمہ دار فنانس انڈسٹری کو آزاد، اعلی معیار کی درجہ بندی اور معلومات کی خدمات فراہم کرتی ہے، جو شفافیت کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور دنیا بھر میں بہترین طریقوں کو فروغ دیتی ہے۔ 


خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان بھر میں 158 شاخوں کے نیٹ ورک اور 28 سروس سینٹرز کے ذریعے کام کررہا ہے۔ خوشحالی بینک کے تقریبا  2 ملین فعال ڈیپازیٹر ، اور700,000سے زائد فعال قرض دہندہ بینک کو پاکستان کا سب سے بڑا ما ئیکرو فنانس بینک بناتے ہیں۔