Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 17:52
Press default
خوشحالیمائیکروفنانسبینک کی کور بینکنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ٹیمینوس اور NDC سے تبدیلی
27 Mar, 2017

پاکستان کے سب  سے بڑے مائیکروفنانس بینک نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے ٹیمینوس (بینکنگاورفنانسسوفٹویئرکےماہر)سے معروف کور بینکنگ سسٹم حاصل کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں.

خوشحالی بینک اپنی ریٹیل اور MSME خدمات کے لئے ٹیمی نوس کور بینکنگ سسٹم اور پاکستان ماڈل بینک کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اپنے نئے ڈیجیٹل سلوشن کے لئے ٹیمی نوس کونیکٹ ، FCM، انسائٹ اور رسک کا اطلاق بھی کرے گا.

A.F.F فرگوسن اینڈ کمپنی نے خوشحالی بینک کے کور بینکنگ ایپلیکیشن سسٹم (CBAS) کے انتخاب اور اطلاق کے مرحلے کے لئے مشاورتی خدمات فراہم کیں ہیں.

خوشحالی بینک پاکستان میں ٹیمینوس کوربینکنگ سسٹم حاصل کرنےوالا 11واں بینک ہوگا. اس موقع پر خوشحالی مائیکروفنانسبینک کے صدر نے کہا، "معیاری  مصنوعات اور خدمات کے ساتھ مالی طور پر خارج شدہ لوگوں تک پہنچنے کے ہمارے مقصد کو ٹیکنالوجی کی ایک مضبوط بنیاد میں سرمایہ کاری سے مدد ملے گی. ہم تبدیلی کے اس سفر میں ٹیمینوس اینڈ این ڈی سی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں.

 ٹیمی نوس مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ ٹیمی نوس کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر جین پال مرجی نے کہا، "ٹیمینوس اپنے کور بینکنگ سسٹم کی تبدیلی کے لئے کاروباری حکمت عملی سے متعلق اقدامات پر خوشحالی کی کاروائیوں کو فعال بنانے کے لئے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی طرف سے اپنے بطور ٹیکنالوجی پارٹنر انتخاب کو اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتا ہے. پاکستان سے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے والے 11ویں بینک ک طور پر خوشحالی مائیکروفنانسبینک ہمارے کاروبار کی مسلسل ترقی اور عزم اور پاکستانی بینکنگ صنعت کو قدر کی فراہمی میں ہمارے لئے ایک اہم سنگ میل ہے.

NDC کی سی ای او اور صدر محترمہ عمارہ مسعود نے کہا،"ہم خوشحالی مائیکروفنانس بینک میں تبدیلی کے پروگرام کے دوران ایک اسٹریٹجک شراکت دار اور عمل دار کے طور پر تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے منتظر ہیں. یہ ہماری معیشت کا ایک لازمی حصہ ہے اور ڈیجیٹل تبدیلی کا یہ عمل، جو لازمی طور پر بینک کی مالی شمولیت کی حکمت عملی سے منسلک ہے، بینک کی ترقی کو بڑھانے میں مزید مدد فراہم کریگا.