خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے وزیر اعظم کے کوویڈ ریلیف فنڈ میں ۱۰ لاکھ روپے کی امداد کی
16 Jun, 2020
جہاں حکومت پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے روز بروز اقدامات نافذ کر رہی ہے ، وہاں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (کے ایم بی ایل) بھی ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور وبائی امراض کے درمیان اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔