Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:18
banner
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے گھریلو شمسی توانائی کی مصنوعات کی معروف عالمی تنظیم گرین لائٹ پلینِٹ کے ساتھ شراکت قائم کر لی۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پائیدار طریقے سے پورا کرناہے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے صارفین کو
13 Nov, 2018

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے  تیسرے پاکستان بینکنگ ایوارڈ 2018 میں بہترین مائیکر وفنانس بینک کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ ایوارڈ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی طرف سے  اے۔ایف۔فرگیوسن اور ڈان میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ پاکستان کے سب سے پہلے مائیکرو فنانس بینک کو یہ اعزاز بہترین سروسز ، جدت اور مضبوط معاشرتی کردار ادا کر نے پر دیا گیاہے۔

ایوارڈ کی تقریب میں محترم جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ دیگر حاضرین میں بینکنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد ،  ریگولیٹری اداروں کے ممبران اور دیگر شراکت دار بھی موجود تھے۔  

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، صدر خوشحالی مائیکرو فنانس، غالب نشتر نے کہا کہ '' ہمیں پاکستان کی مائیکرو فنانس بینکنگ انڈسٹری میں اس سال کا بہترین مائیکروفنانس بینک کا  اعزاز حاصل کرنے پر نہایت خوشی ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ہم مائیکرو فنانس بینکنگ کے ماحولیاتی نظام اور مالی شمولیت کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں۔ '' 

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا " یہ اعزاز پاکستان میں مالی شمولیت سے محروم طبقے تک رسمی مالی رسائی فراہم کرنے کے لئے ہماری کوششوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔اس  طرز کے بینکنگ ایوارڈز مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔یہ ایوارڈ ہمارے لاکھوں کسٹمرز کا اپنی زندگی بہتر بنانے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ساتھ ہی خوشحالی بینک کی ساری ٹیم کی محنت کا اعتراف بھی ہے '' 

اس طرز کے اعزاز نئی اور جدید مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے کے لئے بینکوں کی کوششوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آئیندہ سال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈز  مالی شمولیت، صارفین کی سہولت، بینکنگ ٹیکنالوجی، اسلامی بینکنگ، ایس ایم ای اور زراعت سمیت تجارتی فنانسنگ کے شعبوں میں دیے گئے۔ ایوارڈ جیوری کے ارکان مالیاتی شعبے کے لئے کام کرنے کا بہت وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ایوارڈتمام بینکوں کی کارکردگی اور خدمات کو پیش نظر رکھ کر دئیے جاتے ہیں۔