Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:32
CSR
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کا بین الاقوامی یوم جنگلات پر 10,000 درخت لگانے کا اعلان
21 Mar, 2019

 پاکستان میں مائیکروفنانس کے ممتاز ادارے، خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقع پر 10,000 درخت لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مقامی ماحولی نظام کے لیے علاقائی درختوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ دن اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے تعاون سے منایا گیا۔ خوشحالی بینک ماحولی تحفظ کی سرگرمیوں میں اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے طور پر حصہ لیتا ہے تاکہ اس مسئلے پر آگاہی میں اضافہ کیا جائے اور پاکستان کو صاف اور سبز بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ویژن میں اعانت فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر  خوشحالی بینک نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ایک ہیکٹر کے رقبے سے جنگلی بوٹی ہٹانے کے منصوبے میں مالی معاونت فراہم کی۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے کہا:’’عوام میں شجرکاری مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور مجموعی ماحول کے لیے سبز ے کی اہمیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس شراکت کے ذریعے تازہ کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک میں، اور بالخصوص شہری علاقوں میں،سبز ے میں اضافہ کیا جائے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’مائیکروفنانس بینک اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت شجر کاری مہمیں چلا رہا ہے تاکہ سبزے میں  اضافہ کیا جائے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کا ازالہ کیا جا سکے۔‘‘

اس موقع پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے عملے نے علاقائی اور تیزی سے بڑھنے والے پودے ،مثلاً املتاس، پھلائی اور کچنارکے درخت لگائے۔ یہ درخت زمین کی شکست و ریخت کو روکتے ہیں اور لینڈسلائیڈنگ کا مقابلہ کرتے ہیں اور ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں۔