پاکستان کے اولین مائیکرو فنانس بینک خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور ورلڈ بینک گروپ کے رکن IFC نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت IFC بنیادی طور پر پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں کے لیے ایک ہاؤسنگ فنانس پراڈکٹ بنانے میں خوشحالی بینک کی مدد کرے گا. پاکستان میں ہاؤسنگ ایک بہت بڑی ضرورت ہے جہاں اقوام متحدہ کے مطابق 20 ملین افراد بے گھر ہیں. اس صورتحال کو گزشتہ سالوں کے دوران سیلاب اور زلزلے جیسی قدرتی آفات نے مزید ابتر کر دیا ہے۔
ملک بھر میں 137 برانچوں، پانچ لاکھ سے زائد قرضداروں اور 1.2 ملین سے زیادہ بچت کرنے والوں کے ساتھ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک تنخواہ دار اور کاروباری دونوں طبقوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہاؤسنگ فنانس میں قدم رکھنے کے لئے پوری طرح تیار ہے. اIFC ابتدائی طور پر گھر کی بہتری کے لئے پراڈکٹ بنانے میں مدد فراہم کرے گا. اس مرحلے کے بعد خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے جائیداد کی خریداری کے پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی ایک جامع پروڈکٹ کا جائزہ لینے کا امکان ہے.