Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:18
Press default
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، پاکستان کے سب سے مائیکروفنانس بینک نے مائیکروفنانزہ ریٹنگ کی جانب سے پرائس ڈسکلوثر کا گولڈ ایوارڈ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ اعزاز سروس چارجز کی معلومات میںشفافیت کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کو ظاہر
25 Sep, 2018

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے گھریلو شمسی توانائی کی مصنوعات کی معروف عالمی   تنظیم  گرین لائٹ پلینِٹ کے ساتھ شراکت قائم کر لی۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پائیدار طریقے سے پورا کرناہے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے صارفین کو  گرین لائٹ پلینِٹ کی شمسی توانائی ہوم سسٹمز اور لائٹنگ سولیوشنز کی مصنوعات آسان اقساط پرفراہم کرے گا۔

 معاہدے کو آئی۔ ایف۔ سی لائٹنگ پاکستان پروگرام کے تحت سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ آئی۔ ایف۔ سی نے گرین لائٹ پلینِٹ اور ان کے پاکستان کے ڈسٹریبیو ٹر کو صارفین کے لیے تصدیق شدہ شمسی توانائی کی مصنوعات کی فنانسنگ کے لیے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے متعارف کروایا۔  لائٹنگ پاکستان پروگرام صارفین کے لیے شعوری مہم، ٹریننگ اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، صدر ،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک،غالب نشتر نے کہا، ''خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا گرین لائٹ پلینِٹ کے ساتھ تعاون کا مقصد ان کی  سَن کنگ کی شمسی توانائی کی مصنوعات سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ ان اقدام سے علاقے کے لوگوں کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ ''

انہوں نے مزید کہا  ''ہم سندھ بھر میں گرین لائٹ پلینِٹ کی سروسز کو بڑھانے کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے صارفین کے لئے سستی اور قابل اعتماد
آف گرڈ شمسی حل مہیا کر سکیں۔''

اس موقع پر گرین لائٹ پلینِٹ کے مینیجر گلوبل پارٹنر شپ، طارق زمان، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ''یہ شراکت داری پاکستان میں قا بل تجدید توانائی کے استعمال کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ دیہی علاقوں میں ہماری جدید ترین مصنوعات صارفین کی ضروریات اور مرضی کے مطابق سہولیات فراہم کریں گی۔

ملک میں توانائی کے بحران کو دیکھتے ہوئے، یہ اتحاد قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تک رسائی حاصل کرنے میں بینک کے صارفین کو سہولت فراہم کرے گا ۔دونوں ادارے مل کر صارفین کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقلی کے فوائد کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے سماجی بیداری مہم شروع کریں گے۔

یہ سروس حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، ٹنڈو االلہ یاراور نواب شاہ میں شروع کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک چھوٹی مارکیٹس میں جدید مصنوعات متعارف کروانے کا عزم رکھتا ہے جو پاکستان کی اکثریتی آبادی کو معاشی مواقع فراہم کرتی ہے۔