VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (JCR-VIS) نے خوشحالی بینک کی ریٹنگ درمیانی سے طویل مدت کے لئے ‘A’ (Single A) اور مختصر مدت کے لئے ‘A-1’ (A-One) پر برقرار رکھی ہے اور دی گئی ریٹنگ پر نظرثانی کے بعد آؤٹ لک 'مستحکم' سے 'مثبت' کر دی گئی ہے.
یہ ریٹنگز اسپانسرز کی پروفائل کو بھی زیرغور لاتی ہیں جس میں UBL (یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ) کی زیرقیادت خوشحالی بینک کے اکثریتی شیئرز کا حامل قابل اعتماد بین الاقوامی فنڈز کا کنسورشیم شامل ہے. بینک کے پاس قیادت کا ایک مضبوط نظام موجود ہے اور یہ بورڈ ممبران کے مختلف قسم کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتا ہے.
خوشحالی بینک ملک کے تمام صوبوں میں اپنی برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ دیگر بینکوں کی نسبت مارکیٹ میں سب سے زیادہ موجودگی رکھنے والا بینک ہے. بینک کی ملکیت موجودہ سپانسرز کو منتقل ہونے کے بعد سے خوشحالی بینک ترقی کے لئے ایک جارحانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور پروڈکٹس میں تنوع اس حکمت عملی کا حصہ ہے. خوشحالی بینک نے اپنے بنیادی گروپ قرضہ جات کے ذریعے دیہی اور شہری مارکیٹ میں خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی لون بک کو متنوع بنانے کے لئے اپنے محفوظ پورٹ فولیو میں بھی اضافہ کیا ہے، 2013 کے مالی سال کے اختتام پر مجموعی پورٹ فولیو کا ایک چوتھائی حصہ محفوظ قرضوں پر مشتمل تھا. 2013 میں پورٹ فولیو کے معیار کے اشاریئے مستحکم رہے اور اضافے کے اثرات کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے. طویل مدت میں بینک مائیکرو، چھوٹے اور درمیانی اداروں (MSME) کے شعبے میں، جس سے بڑی حد تک استفادہ نہیں کیا گیا، اپنی موجودگی مستحکم کرنا چاہتا ہے. نئی مارکیٹوں اور پروڈکٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ بینک کی پیش رفت اندرونی کنٹرول کے نظام کی مضبوطی کی مزید آزمائش کا ذریعہ بھی ثابت ہو گی.
گزشتہ سال بینک کے ڈپازٹ میں بھی اضافہ ہوا، اگرچہ کنسینٹریشن اور اخراجات کے لحاظ سے مجموعی ڈپازٹ میں توقعات کے برعکس زیادہ تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی. اس سال انتظامیہ مجموعی ڈپازٹ کی بہتری پر توجہ مرکوز رکھے گی. طویل مدت کے لئے متنوع ڈپازٹ مجموعی ڈپازٹ فنڈنگ کا زیادہ پائیدار ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے.
قرض فراہم کرنے کے طریقہءکار میں ترقی کے باعث بینک کی بنیادی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے. منافع میں دیرپا بہتراضافے کے لئے فنڈنگ اور انسانی وسائل دونوں کے لحاظ سے اخراجات کا بہتر انتظام اہم ہوں گے. دریں اثنا، پورٹ فولیو کے معیار کے اشاریئے برقرار رکھنا بھی ضروری ہے.