Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/07/2021 - 22:16
Press default
خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر کو آئی بی پی کی جانب سے فیلوشپ سرٹیفکیٹ کا اعزاز
05 Sep, 2018

خوشحالی مائیکرو فناس بینک کے صدر، غالب نشتر کو انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے آئی بی پی فیلوشپ کے سرٹیفکیٹ  کے عزاز سے نوازا گیا ہے. یہ سر ٹیفکیٹ بینکنگ کے شعبہ میں ترقی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا۔

بینکنگ اور فنانس کے شعبے سے متعلقہ افراد کی عزت افزائی سے، آئی بی پی کا مقصد دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ وہ اپنی خدمات کو مقامی بینکنگ کے فروغ کے لیے بڑھا ئیں۔ انسٹی ٹیوٹ ایک شفاف اور غیر جانبدار تشخیصی عمل کے ذریعہ بہترین کارکردگی والے افراد کا سرٹیفیکیشن کے لیے انتخاب کرتاہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک کے بانی صدر ، غالب نشتر نے کہا، ''مالیاتی شعبے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مختلف اقسام میں اس شعبے میں حصہ لینے والے اداروں کے کردار پر نہ صرف روشنی ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ بہتر انداز میں ان کا اعتراف بھی لازمی ہے"۔ 

 صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے حکومت پاکستا ن کی جانب سے 2000ئ میں مائیکرو فنانس سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اہم کام سر انجام دیے اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے سنگ میل میں کامیابی کے ذریعہ پاکستان میں مائیکروفنانس کو ایک اہم قوت کے طور پر پیش کیا  ۔

ان کی حالیہ کامیابی میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا کامیاب ڈیوسٹمنٹ پروسیس اور پاکستان کی مائیکروفنانس مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے بینک کی ٹرانسفارمیشن شامل ہے ۔

غالب نشتر نے پاکستان کا سب سے اعلی صدارتی سول ایوارڈستارہ امتیازبھی حاصل کیاہے۔

آئی بی پیپاکستان کا واحد تسلیم شدہ ادارہ ہے جو ملک میں بینکوں کی صنعت کو تکنیکی تربیتی خدمات فراہم کرتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کا مقصد مالیاتی  شعبے کے لئے بہترین انسانی وسائل کی بنیاد رکھنا اور بینکوں کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے مسلسل کام کرنا ہے۔