خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے بدھ کے روز صارفین کی سہولت کے پیش نظر ملتان میں ایک نئے سروس سینٹر کا افتتاح کیا۔
یہ نیا سروس سینٹر ملتان کے رہائشیوں کو اپنی مالی ضروریات کے لئے فنانس تک آسان رسائی فراہم کرے گا. سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی کا % 77 حصہ سیونگز اکاؤنٹس اور کریڈٹ جیسی بنیادی مالیاتی خدمات تک رسائی نہیں رکھتا۔ مالیاتی خدمات تک رسائی لوگوں کو تعلیم، ہاؤسنگ اور کاروبار میں سرمایہ کاری کے قابل بناتی ہے۔ یہ ناکافی زرعی پیداوار، صحت کے مسائل اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بھی بڑھاتی ہے۔ دیرپا ترقی کے سترہ مقاصد کے لئے معاشی شمولیت نہایت اہم ہے اور آسان رسائی غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ترقی پذیر ممالک میں اکثر مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ، خاندانی کاروبار، خودمختار دوکاندار اور اور دیگر چھوٹے کاروباری ادارے ہی روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک انٹرپرائز سروے کے مطابق مالیاتی خدمات تک محدود رسائی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لئے MSMEs کے لئے زیادہ فنانسنگ بڑے اور منافع بخش کاروبار کا ذریعہ بنتی ہے۔
پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کےایک سروے کے مطابق جی ایل پی کی مد میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک 18.7 بلین جی ایل پی کے ساتھ چھوٹے قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک ہے ۔ یہ مارکیٹ کا % 17.3 حصہ ہے۔
خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا ہے کہ خوشحالی بینک میں ہمارا مقصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی رہنمائی کرنا اور انھیں خودمختار بنانا ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے خاندان کو خوشحال بنا سکیں۔ لہذا، ہماری نئی برانچیں اور توسیع نہ صرف بینک کی حیثیت سے ہماری ترقی کا نشان ہیں بلکہ ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لیے ہمارے کام کرنے کے عزم کی علامت بھی ہیں.