Submitted by adminkmbl on Wed, 07/07/2021 - 17:52
Press default
کراچی میں منعقدہ پاکستان مائیکرو فنانس فورم کی 10ویں سالانہ کانفرنس
05 Oct, 2016

پاکستان مائیکرو فنانس فورم کی 10ویں سالانہ کانفرنس 4 اکتوبر 2016 کو میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد کی گئی۔ فورم میں نمایاں مائیکرو فائنانسز، ترقیاتی ماہرین اور آپریشنل سربراہان نے شرکت کی جنہوں نے اس شعبے کے مستقبل سے متعلق مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا

اس سال کا مرکزی خیال "زندگیاں تبدیل کرو: غریب کے لئے جدت لاؤ" تھا۔ فورم کا مقصد جدید خیالات پیدا کرنا تھا جو ترقی پذیر کاروبار والے محروم طبقے کی مدد کر سکیں اور پاکستان میں انٹرپریںیورشپ بڑھا سکیں۔ ایونٹ کا سب سے اہم نقطہ مالی شمولیت میں اضافہ اور ایسے حل ڈھونڈنا تھا جو معاشرے کے سب لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستان کے معاشی ماحول میں ضروری تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم کر سکیں.

 سالانہ کانفرنس کا مقصد استحکام حاصل کرنے کے لئے پیداوار بڑھانے کے لئے بنائی گئی پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لینا تھا۔ کانفرنس نے قومی مقاصد کے سلسلے میں بنیادی ذمہ داران کی کوششوں کو سمجھتے ہوئے اس شعبے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا. کانفرنس نے اس بارے میں بات کرنے اور سیکھنے پر زور دیا کہ کیسے اس سیکٹر تک پہنچا جائے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں، ریگولیٹرز، حصہ داروں اور صارفین کی خواہشات کو پورا کیا جائے۔ ماہرین نے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مناسب حل اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سفارشات کیں.

اس حوالے سے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ماضی قریب میں عالمی رجحانات اور قومی ترقیاتی عمل نے عالمی سطح پر معیشت میں چھوٹے اور درمیانی کاروبار (MSME) کے کردار کو تبدیل کر دیا ہے. پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو مالی شمولیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا بہترین طریقہ چھوٹے اور درمیانی کاروبار (MSME) میں سرمایہ کاری ہے۔ دنیا بھر میں  چھوٹے اور درمیانی کاروبار (MSME) معیشت کو بہتر بنا رہے ہیں، روزگار تخلیق کر رہے ہیں اور معیار زندگی بہتر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ چھوٹے اور درمیانی کاروبار (MSME) پاکستان کے %90 اقتصادی اداروں کے ذمہ دار ہیں پاکستانی بینکوں پر ان کی خدمت اور معاونت کی بہت بڑی سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے. خوشحالی بینک میں ہمارا مقصد یہ ہے کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے بااختیار بنایا جائے اور اپنے خاندان کو خوشحال بنانے میں ان کی مدد کی جائے. گزشتہ چند ماہ میں ہم نے پاکستان بھر میں اپنے نیٹ ورک کو 138 برانچوں تک وسعت دی ہے جو ہمیں پانچ ملین سے زیادہ سرگرم قرضداروں کی مالی ضروریات پوری کرنے کے قابل بناتا ہے۔

کانفرنس کے اس سال کے شرکاء نے بصیرت حاصل کی کہ کس طرح مائیکرو فنانس سیکٹر میں کام کرنے والے لیڈر مارکیٹ کے عوامل کا بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں، پوزیشن برقرار رکھ سکتے ہیں اور نچلی سطح پر ترقی کو فروغ دینے کے لئے دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں. صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے تربیت کی ضرورت کو تسلیم کرتے اور مہارت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر کاروبار اور انسانی وسائل کے مواقع پیدا کرنے اور اس پر تبادلہ خیال کا یہ بہترین موقع تھا. خوشحالی اس تقریب کے بڑے اسپانسرز میں شامل تھا.