خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ سال 2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے بڑی تبدیلیوں سے گزرا ہے، ایک پبلک سیکٹر سے نجی ملکیت والے ادارے میں، مینوئل سے ڈیجیٹل طور پر فعال بینک تک، اور مل جل کر کام کرنے والے ہمارے عملے کی انتھک مہنت کی بدولت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا۔جس کی بدولت آج خوشحالی ایک گھریلو برانڈ ہے، جس نے پاکستان میں مائیکرو فنانس کی ضرورت اور آگاہی پیدا کی ہے۔
آج خوشحالی بینک اپنے اقدامات کومزید مستحکم کرنے، خطرات کو کم کرنے اور مزید بہتر بننے کے لیے ایک اور ارتقاءی عمل سے گزر رہا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنےاسی جذبےاور مھارت کو برقراررکھتے ہومتحد رہیں گے اور اس تبدیلی کے ذریعےاوربھی فعال اندازسے سامنے آئیںگے-
.خوشحالی بینک نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پاکستان کی مائیکرو فنانس انڈسٹری کی نگہبانی اور قیادت کی ہے، اور ہم اسی مقام پررہنے کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں!
خوشحالی بینک اپنی کامیابیوں اورمیراث کومزید آگے بڑھائیگا، اور رسک کی بہترتخفیف کے زریعےمالی شمولیت اور غربت کے خاتمے کے اپنے مشن کوبرقراررکھےگا۔