اداروں کے قیام ، پلیٹ فارمز کی تشکیل اور پروگرامز کے 38 سالہ تجربے کے ساتھ جغرافیہ کی ماہر خاتون سی صدف کمال کو تین شعبوں میں مہارت حاصل ہے :غربت کا خاتمہ ، صنف اور پانی۔ غربت کے خاتھے کی ماہر کے طور پر آپ نے ہمیشہ شمولیت کے فروغ، اثاثہ جات کی منتقلی، شود سے پاک قرضہ جات، چھوٹے قرضہ جات ،سالی خواندگی، بہود عامہ اور پارٹی گریجویشن ماڈلز پر خصوصی توجہ دی ہے۔ آپ کمزور طبقوں، محروم افراد اور غریب ممالک کے اسباب کے تحفظ کی وکالت کی شہرت رکھتی ہیں۔ آپ بحث و تمحیص اور تبادلہ خیال، اتفاق رائے اور مشتر کہ فقطہ ہائے نظر کے فروغ کے ذریعے مسائل کے حل اور اختلافات سمجھانے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ آپ پاکستان کے اندر اپنے گہرے تجربے کے علاوہ وہ جنوبی ایشیاء ایشیا پیسیفک خطے، مشرق وسطی، یورپ اور افریقہ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ آپ کی مہارتوں کا دائرہ مقامی معاشرے میں منصوبوں سے لے کر بڑے بڑے قومی و بین الا قوامی پروگرامز ، بین الا قوام مکالموں، ایسی ٹریک ٹو سرگرمیوں جہاں حکومتیں بھی بمشکل بول پاتی ہیں، پر مبنی تقابل عمل تحقیق اور علمی کاوشوں تک پھیلا ہوا ہے۔ آپ نے پاکستان ہی میں رہائش کو تری دی اور پچھلی سطحوں پر اپنی مصروفیات کو جاری رکھا اور ہمیشہ لوگوں کو آگے رکھنے کی سوچ کے ساتھ خود کو وقف کر دیا ہے۔ آپ کئی نجی اور غیر کاروباری اداروں کی بانی ہونے کے ساتھ ساتھ کئی قومی و بین الا قوامی نیٹ ورکس، پروگرامز اور اقدامات کا حصہ بھی ہیں۔ آپ ملٹی ملین ڈالر پروگرامز کے لیے امانتی فرائض انجام دیتے ہوئے خزان، سرمایہ کاری ، ر قوم بجمع کرنے، مالیات اور آڈٹ کمیٹی کے لیے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ سیمی صدف کمال200 سے زائد امور کی سربراہی کر چکی ہیں اور چیف آف پارٹی، ہیڈ آف پروگرامز، ٹیم لیڈر اور لیڈ کنسلٹنٹ کے عہدوں پر بھی تعینات رہی ہیں۔ آپ 180 سے زائد حقیقی مقالات، جائزہ اور پیکٹ اسیسمنٹ رپورٹس کی مصنف اور شریک مصنف ہیں۔
ڈائریکٹر
Image
Management Type