Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 13:00
PARTNERSHIP FOR ACCESS TO CREDIT PROGRAM
کریڈٹ پروگرام تک رسائی کے لئے پنجاب میں پاک -امریکہ شراکت کا آغاز

کریڈٹ پروگرام تک رسائی کے لئے پنجاب میں پاک -امریکہ شراکت داری کے آغاز کے سلسلے میں لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں یو ایس قونصل جنرل زیکاری ہرکین رائیڈر نے چھوٹے اور درمیانی کاروبار کے لئے امریکی معاونت پر روشنی ڈالی۔

کریڈٹ تک رسائی کے لئے پاک -امریکہ پارٹنرشپ USAID کی چار بینکوں کے ساتھ شراکت داری ہے :خوشحالی بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، JS بینک لمیٹڈ اور فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ. یہ پروگرام رواں سال قومی سطح پر شروع کیا گیا ہے۔  

یہ پروگرام چار پاکستانی بینکوں کے ساتھ شراکت کے ذریعے اہل مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضہ فراہم کرے گا. قونصل جنرل ہرکین رائیڈر نے کہا کہ ہماری مدد کی بنیادی ترجیحات میں سے ایک پاکستان کو مستحکم اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ آج ہم پنجاب میں ایک اہم پروگرام کے افتتاح کا جشن منانے کے لیے آئے ہیں جو صرف اسی مقصد کے لیے تشکیل دیا گیا ہے.۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بینکوں کے ساتھ یہ شراکت معاونت کے ایک بڑے پروگرام کا حصہ ہے جو ترقی، توسیع اور اپنی مصنوعات اور خدمات کے لئے نئی منڈیاں تلاش کرنے میں SMEs کی براہ راست مدد کرے گا. پاکستان میں 3.2 ملین کاروباروں میں سے تقریباً 3 ملین چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں.۔ پاکستان کی مجموعی پیداوار کا %30 اور ملک کی کل برآمدی آمدنی کا %25 ان کاروباروں سے آتا ہے.

یہ شعبہ مزید ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے لیکن بنیادی طورپر قرض تک رسائی میں کمی کی وجہ سے یہ محدود ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے بینک اکثر اس شعبے کو انتہائی خطرناک سمجھتے ہیں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرض دینے سے گزیر کرتے ہیں.اس تصور کو تبدیل کرنے اور اس شعبے کو قرض دینے کے سودمند ہونے کے ثبوت کے طور پر USAID نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے قرض کی مد میں 60 ملین ڈالر تک کی رقم فراہم کرنے کے لئے ایکسیس ٹو کریڈٹ پروگرام کے لئے پاک -امریکہ پارٹنرشپ کے ذریعے مقامی بینکوں کے ساتھ شراکت کی ہے.

اس رقم میں سے 12.1 ملین ڈالر تعلیمی اداروں کے لئے رکھے گئے ہیں۔