Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 16:04
EXPERIENCE MANAGEMENT SOLUTION AND AVANTAGE CRM
خوشحالی بینک کی جانب سے جینیسس کسٹمر ایکسپیریئنس مینجمنٹ سلوشن اور ایڈوانٹیج CRM کی تعیناتی کے لیے C SQUAREکا انتخاب
01 Feb, 2019

کسٹمر ایکسپیریئنس مینجمنٹ کے میدان میں جدت طرازی اور قیادت کے اپنے وژن اور عزم کی تکمیل کے لیے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے جینیسس اور ایڈوانٹیج CRM، جوکہ عالمی سطح پر بہترین قرار دیے گئے سلوشنز میں سے ایک ہے، کی طرف سے کانٹیکٹ سینٹر/ CX سلوشن کو بروئے کار لانے کے لیےC SQUARE کی تقر ری کردی ہے۔ بینکنگ شعبے میں اس تیز رفتار ڈیجیٹل منتقلی کے دوران صارفین کی بدلتی توقعات کے پیش نظر خوشحالی بینک تمام حساس مقامات پر فوری، پائیدار اور معیاری کسٹمر سروس کی فراہمی کی ضرورت سے آگاہ ہے۔ جینیسس کے ڈیجیٹل انگیجمنٹ ملٹی چینل ٹولز آٹومیشن کے طویل مدتی وژن کی مدد کریں گے اور صارف تجربے کے میدان میں خوشحالی بینک کی استعدادِ کار میں بھی مددگار ہوں گے۔

اس معاہدے پر دو  اداروں کے درمیان تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مورخہ یکم فروری 2019ء کو خوشحالی بینک کے ہیڈ آفس، اسلام آباد میں دستخط ہو ئے،جس پر خوشحالی بینک کی جانب سے اس کے صدر غالب نشتر اورC SQUARE کی طرف سے اس کے CEO احسن مشکور نے دستخط کیے۔

چونکہC SQUARE کسٹمر ایکسپیرینس مینجمنٹ میں ماہر ہے، اس لیے ان کے ساتھ ہمارا اشتراکِ عمل خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے اور اہم قدم کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ مزید بہتر صارف تجربہ فراہم کیا جاسکے۔ اس معاہدے کے تحت ہم خدمات کی وسیع ورائٹی حاصل کرلیں گے جس میں جینسس وائس پورٹل، جینسس آؤٹ باؤنڈ،جینسس سوشل میڈیا اور ایڈوانٹیج CRM شامل ہیں۔

حتمی صارف تجربے کے ساتھ EMEA خطے میں 60 پلس کانٹیکٹ سینٹرز کی کامیاب تقر ری کے بعدC SQUARE اب خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے ساتھ کام کررہا ہے جوکہ پاکستان میں سب سے نمایاں مائیکروفنانس بینک ہے۔ صارفین، ان ہاؤس ماہرین اور جدت طراز پیش بین سلوشنز کے ساتھ بھرپور اشتراکِ عمل کے ذریعے قدروقیمت (ویلیو)کی فراہمی پر مستحکم توجہ برقرار رکھتے ہوئے، سی اسکوائر  EMEA خطے میں ایک تیزی سے ترقی کرتے ہوئے کسٹمر ایکسپیریئنس مینجمنٹ سلوشن پرووائیڈر کے طور پر نمودار ہواہے۔