Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 15:27
THE ROAD TO MAKE PAKISTAN GREENER
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اورWWF پاکستان کو سرسبز بنانے کی راہ پر گامزن
07 Sep, 2017

سرسبز پاکستان کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور WWF  پاکستان  نے مشتر کہ  اشتراک سے ایک بار  پھر  WWF  پاکستان کی مہم ’ٹری -اے-تھون  (Tree-A-Thon)  کے دوسرے مرحلے میں 2,000 پودے  لگائے ۔ اس نوعیت کے  اشتراک  میں  دونوں  اداروں کا مقصد شجر کاری کی اہمیت اورباقاعدگی سے پودے لگا کر ماحول کو محفوظ بنانے کا پیغام اپنے ملازمین کے علاوہ وسیع پیمانے پر عام لو گوں تک پہنچانا ہے۔ یہ پیغام خوشحالی بینک کا عزم ہے۔

 

شجر کاری مہم کے اس دوسرے مرحلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ 150 سے زائد ملازمین نے حصہ لیا ۔ شجرکاری اسلام آباد کے چمن میٹرو اسٹیشن کے ساتھ جی1/8- کی گرین بیلٹ پر کی گئی۔