Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 05/24/2021 - 16:09
Entrepreneurs at Startup Expo 2015
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی سٹارٹ اپ نمائش 2015 میں نوجوان انٹرپرنیورز کی معاونت
09 May, 2015

آل پاکستان سٹارٹ اپ ایکسپو اینڈ ایوارڈز2015 نے ہفتہ 9 مئی 2015 کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں سٹارٹ اپ پاکستان کی پہلی انٹرپرنیورشپ نمائش کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب سٹارٹ اپ میگزین اور انٹرپرینیرئیل ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ کاوش تھی۔

اس تقریب میں انپے کیریئر کا آغاز کرنے والے 100 انٹرپرنیورز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا کہ وہ اپنی مصنوعات زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شرکاء (بشمول کارپوریٹ اور کاروباری ادارے، انکیوبیشن سنٹرز، کاروباری افراد، اساتذہ اور عام افراد وغیرہ ) کے سامنے پیش کر سکیں. ججوں، ماہرین، مشیروں، نئے کاروباری افراد اور مہمانوں نے پورا دن نمائش میں مختلف سٹارٹ اپ سٹالز کا دورہ کیا۔

آل پاکستا ن سٹارٹ اپ ایکسپو 2015 کا سپانسر ہونے کی حیثیت سے خوشحالی بینک نے بھی نمائش میں حصہ لیا۔ پاکستان بھر سے مختلف کیٹگریز اور صنعتوں سے تعلق رکھنے والے 100 بہترین نئے انٹرپرنیورز (جنھیں سٹارٹ اپ میگزین نے منتخب کیا تھا) نے سٹال لگائے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی مصنوعات کی نمائش کی بلکہ دس ایوارڈز کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ بھی کیا۔

تقریب کا باقاعدہ افتتاح معروف صنعتکار اور انٹرپرنیور جہانگیر ترین نے کیا۔ انہوں نے نئے نوجوان انٹرپرنیورز سے ذاتی طور پر ملاقات بھی کی اور انٹرپرنیورشپ میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

ائیر بلیو کے CEO اور وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے افتتاحی خطاب کیا۔ دیگر مہمانان گرامی میں نادیہ حسین ( فیشن ڈیزائنر اینڈ انٹرپرنیور)، مزمل حسین صابری (صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، کامران رضوی (SVL کے بانی)، فائض سیال (ٹرینر اور کوچ)، وہاج سراج (CEO نیا ٹیل)، خرم ظفر(ایگزیکٹیو ڈائریکٹر LUMS سینٹر فار انٹرپرنیورشپ) اور مسرت مصباح (سوشل انٹرپرنیور) شامل تھے۔ مختلف CEO اور تجربہ کار انٹرپرنیورز نے سٹارٹ اپ ایکسپو میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کی۔

ایوارڈ کیٹگریز یہ تھیں: ینگ انٹرپرنیور آف دی ائیر، سوشل انٹرپرنیور آف دی ائیر، فیمیل انٹرپرنیور آف دی ائیر، ٹیکنو پرینیور آف دی ائیر، ہوم بیسڈ بزنس آف دی ائیر، سروس بزنس آف دی ائیر، وینچر فنڈڈ بزنس آف دی ائیر، انوویٹیو انٹرپرنیور آف دی ائیر اور بیسٹ سٹارٹ اپ آف دی ائیر

 انٹرپرنیورز کی جانچ ان کے بزنس ماڈل، جدت، پائیداری، کیش کے مثبت بہاؤ اور مقامی کمیونٹی پر ان کے اثرات سے کی گئی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ انٹرپرنیورشپ کی حوصلہ افزائی کے لئے خوشحالی بینک کے خلوص کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس ایونٹ کو سپانسر کرنے والا یہ واحد ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ یقینی طور پر جدید کاروباری صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی معیشت کو سہارا اور فروغ دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں.