اسلام آباد ایکسپو 2015 میں خوشحالی بینک کی شمولیت
18 Apr, 2015
اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 19 - 18 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اسلام آباد ایکسپو 2015 کا انعقاد کیا۔ اہم سپانسر ہونے کی حیثیت سے خوشحالی بینک نے اسلام آباد ایکسپو 2015 میں اسٹال لگا کر تقریب میں حصہ لیا.
ملک بھر سے خواتین نے اپنی مالیاتی مشکلات کو پر قابو پانے کی امید کے ساتھ نمائش کا دورہ کیا. دو روزہ ایکسپو میں مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے تھے جن میں خواتین کے لباس، زیورات، مٹی کے برتن، فرنیچر اور باورچی خانے سے متعلق اشیاء شامل ہیں. ایکسپو میں مختلف مالیاتی اداروں اور تاجروں نے بھی شرکت کی. اس نمائش کا مقصد ویمن انٹرپرینیورز کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروبار کے فروغ کا موقع فراہم کر کے ان کی مدد کرنا تھا.