خوشحالی بینک کے لیے مسلسل دوسرے سال ”بہترین مائیکروفنانس بینک 2019 “ کا اعزاز
15 Jan, 2020
مائیکرو فنانس انڈسٹری میں بانی کا درجہ رکھنے والے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) کو پاکستان بینکنگ ایوارڈز2019 کی جانب سے مسلسل دوسرے سا ل ”بہترین مائیکرو فنانس بینک“کے اعزاز سے نوازاگیا۔تقسیم ایوارڈ کی یہ تقریب اکنالج پارٹنر AF فرگوسن اور میڈیا پارٹنر ڈان میڈیا گروپ کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔
یہ اعزاز نفوذ کی صلاحیت کے ساتھ بڑھتی ہوئی رسائی میں مثالی کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ بینک اپنے کسٹمر سینٹرک طریقہ کار کے لیے جاناجاتا ہے،جب کہ بینک تمام مائیکروقرض کی فراہمی اور سیونگ کے مقاصد کی ضروریات کی تکمیل کے لیے جدیدترین وسیع پروڈکٹس اور سروسزکا حامل ہے،نتیجتاًبینک نے انڈسٹری میں خدمات کا اعلیٰ معیار متعارف کروایا ہے۔