Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 05/24/2021 - 14:13
Annual sports galla 2015
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا سالانہ سپورٹس اور ایوارڈز گالا
03 Feb, 2015

خوشحالی بینک کا سالانہ سپورٹس گالا فروری 2015 کے شروع میں منعقد کیا گیا۔ اس سال کی تقریب میں خوشحالی بینک کے پورے نیٹ ورک کے درمیان بیڈمنٹن اور کرکٹ کے ٹورنامنٹس منعقد کرائے گئے تاکہ بینک کے عملے کا ماحول تبدیل کیا جا سکے۔

اس سال، ہمارے ہر متعلقہ علاقے سے 16 کرکٹ ٹیمیں چیمپیئن ٹرافی کے لئے مدمقابل تھیں۔ ابتدائی میچوں کے بعد بھکر اور راولپنڈی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں اور ٹرافی کے لئے 10 اپریل 2015 کو میدان میں اتریں۔ ایک سخت مقابلے کے بعد بھکر کی ٹیم نے راولپنڈی کی ٹیم کو شکست دے دی۔

کارپوریٹ آفس میں کرکٹ چیمپئین کے لئے آٹھ ٹیمیں مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں۔ سخت مقابلے کے بعد، ٹیم بوم بوم (آپریشنز) نے فائنل میں پہنچنے کے لئے ٹیم فنانس اور ٹیم BTU کو شکست دی اور چیمپئن شپ کے لئے آڈٹ، رسک اینڈ کمپلائنس ٹیم کے خلاف میچ کھیلا. ٹیم آڈٹ، رسک اینڈ کمپلائنس، ٹیم بوم بوم (آپریشنز) کو فائنل میں شکست دے کر اس سال کی چیمپیئن بن گئی.

بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹ میں بھی اسی قسم کا ولولہ دیکھنے کو ملا جس میں اپنے اپنے علاقوں سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل 10 اپریل 2015 کو اسلام آباد میں کھیلے گئے۔

کارپوریٹ آفس میں دو دن کے مقابلوں کے بعد جلد ہی جیتنے والوں کا فیصلہ ہو گیا تھا۔ مردوں کا ڈبلز ٹورنامنٹ سلیم بھٹی اور کلیم رضا کی جوڑی نے جیتا جبکہ خواتین کے ڈبلز ٹورنامنٹ میں آمنہ حسن اور طیبہ یامین کامیاب رہیں۔ مِکس ڈبلز ٹورنامنٹ میں صائمہ پروین اور یحییٰ خان کی جوڑی کامیاب رہی۔

سپورٹس گالا کے اختتام پر اسلام آباد میں ڈنر اور میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کارکردگی کی مختلف کیٹگریز میں ریٹیل سٹاف اور برانچوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ کرکٹ اور بیڈ منٹن کے ٹورنامنٹس میں جیتنے والوں اور رنرز اپ میں سپورٹس شیلڈ ز بھی تقسیم کی گئیں۔