Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 13:06
PUNJAB IN A BID TO ENHANCE SUPPORT FOR SMALL BUSINESSES
چھوٹے کاروباروں کی معاونت بڑھانے کے لیے خوشحالی بینک کا پنجاب میں اپنے برانچ نیٹ ورک میں اضافہ

پاکستان میں مائیکرو فنانس بینک کا بانی ہونے کے ناطے اپنے جغرافیائی پھیلاؤ میں اضافے کے لیے خوشحالی بینک نے پنجاب میں دو نئے MSME دفاتر کھولے ہیں۔

خوشحالی بینک کے صدر نے فیصل آباد میں ایک برانچ کا اور لاہور میں ایک بوتھ کا افتتاح کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال کے دوران لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے مائیکرو فنانس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد افراد نے مائیکروفنانس کی خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آج خوشحالی بینک نے پاکستان کے تمام پسماندہ طبقوں کو بینکنگ کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے اپنے مقصد کی طرف ایک اور قدم بڑھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں میں مائیکرو، چھوٹے، اوردرمیانے کاروباروں کے لیے مالیاتی خدمات میں اضافے کے ذریعے پاکستانی معاشرے کو ترقی دینا ہماری ترجیح ہے اور رہے گی۔

بنک اپنی خدمات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے نئی برانچیں کھول کر اپنی موجودگی اور رسائی کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے.۔ چھوٹے کاروباری افراد کی مالی خدمات تک رسائی قومی ترقیاتی ایجنڈے کا لازمی حصہ ہے. مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (MSME) کی خدمات کے ذریعے شہری اور دیہی مارکیٹ میں مسلسل بڑھتی ہوئی رسائی کے ساتھ خوشحالی بینک سب سے بڑے برانچ نیٹ ورک کا حامل ہے جو ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے.