SBP کی جانب سے زراعت اور ویلیو چین فنانس پر ہونے والی کانفرنس میں خوشحالی بینک کی نمائش
28 Apr, 2015
سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر 28 اور 29 اپریل، 2015 کو اسلام آباد میں پاکستان میں جدید زرعی فنانسنگ پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی. دو روزہ کانفرنس کا مقصد چھوٹے کسانوں تک زرعی کریڈٹ کی رسائی کے لئے جدید حکمت عملی اور حل پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ کاروباری فارمنگ اور ایگری فوڈ کے اداروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہترین مصنوعات کی مارکیٹ میں مواقعوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ کانفرنس میں مکمل بحث، بریک آؤٹ سیشن، اور "پلگ اینڈ پلے" سیشن کے ذریعے زرعی فنانسنگ میں عالمی تجربات پر روشنی ڈالی گئی. اہم موضوعات میں پالیسی فریم ورک، ویلیو چین فنانسنگ، ویئر ہاؤس ریسپٹ فنانسنگ، خطرے سے نبٹنا اور ٹیکنالوجی کا استعمال شامل تھے