Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 12:56
anniversiry
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی 15ویں سالگرہ منائی

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے جوش و خروش سے اپنی 15ویں سالگرہ منائی۔ اس دن کو پورے نیٹ ورک میں کیک کاٹ کر اور سالگرہ کی جھنڈیاں لگا کر منایا گیا۔ اسلام آ باد میں بھی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی تھیم بینک کے کارپوریٹ رنگوں سے ترتیب دی گئی تھی۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر نے بینک کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور طاقت کا سرچشمہ بننے پر عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک 15 سال قبل ہم نے ایک چھوٹے سے دفتر سے آغاز کیا تھا اور اب ہم پاکستان میں مائیکرو فنانس کی صنعت میں سب سے بڑا نیٹ ورک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل سفر تھا جسے مرکزی ٹیم کے مجھ پر اعتماد اور مشکل وقت میں ثابت قدمی نے آسان بنایا جس کے لئے انہوں نے اپنی مرکزی ٹیم کے ارکان کا خصوصی اور بینک کے عملے کا عمومی طور پر شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی.

سالانہ تقریب کے دوران 5 اور 10 سال مکمل کرنے والے عملے کے ارکان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے. سال کے بہترین ملازمین کو تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا اور ایک کامیاب اور یادگار تقریب کا انتظام کرنے والے عملے کے لئے گفٹ واؤچرز کا اعلان کیا گیا.