Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 13:15
CELEBRATED WOMEN ENTREPRENEURS DAY
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ویمن انٹرپرنیورز ڈے منایا

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے آج اپنی تمام خواتین ملازمین کے ساتھ مل کر ویمن انٹرپرنیورز ڈے منایا اور تمام خواتین صارفین کی کوششوں اور سخت محنت کو سراہا. خوشحالی نے خواتین مالکان والے کاروباروں کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا. ہر سال 19 نومبر کو منایا جانے والا ورلڈ ویمن انٹرپرنیورز ڈے ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں مشکل حالات کا مسلسل مقابلہ کرتی ہیں اور پروفیشنل اور گھریلو خواتین کی حیثیت سے ثابت قدم رہتی ہیں. %24 (124297) خواتین پر مشتمل پورٹ فولیو کے ساتھ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک تمام صوبوں میں خواتین کو خدمات فراہم کرتا ہے جس میں 5.23% آزاد جموں و کشمیر، 0.005% بلوچستان، 5.52% خیبر پختونخواہ، 76.55% پنجاب اور 12.70% سندھ سے تعلق رکھتی ہیں.

جہاں تک خواتین کو خودمختار بنانے کے مواقعوں کی نشاندہی اور ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا تعلق ہے تو خوشحالی بینک گذشتہ پندرہ سال سے اس حکمتِ عملی پر کاربند ہے کہ مثال بن کر قیادت کرو۔ سوچ سمجھ کر سرمایہ کاری کرنے کی لگن رکھنے والی خواتین قرضہ حاصل کرنے اور معیشت کے ہر شعبے میں نئے کاروبار کے ساتھ تجربات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔ اس وقت ہم سے قرضہ لینے والی تمام خواتین میں سے %33 نے کاروبار، %12 نے زراعت اور %55 نے لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کر کے اپنے اپنے خاندان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔

مالی معاونت کے مختلف قسم کے پروگراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی خواتین کی اقتصادی ترقی کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق وہاں 812 ملین خواتین میں زیادہ فعال طریقے سے اپنے ممالک کی معیشت میں کردار ادا کی صلاحیت موجود ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ کام کرنے والے طبقے میں خواتین کی شمولیت کے لئے پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ خواتین کے لئے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔ اس سے کاروباری خواتین کی کامیابی پر بالواسطہ اثرات مرتب ہوں گے ا ور آبادی میں خواتین کے زیادہ تناسب کی وجہ سے قومی معیشت کی ترقی اور کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔