Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 05/24/2021 - 15:37
SIGNED A MICRO SME LOAN AGREEMENT WITH KHUSHHALI MICROFINANCE BANK
ECO ٹریڈ ڈیویلپمنٹ بینک (ETDB) کے خوشحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ ایک مائیکرو SME قرض کے معاہدے پر دستخط
31 Mar, 2015

16 دسمبر 2014 کو اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ECO) ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک (ETDB) نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ ابتدائی طور پر پانچ ملین ڈالرز کے مائیکرو SME قرض کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ پاکستان میں خوشحالی بینک کی جانب سے SME فنانس کی فراہمی کو آسان بنایا جائے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنے والے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے فعال قرض دہندگان اور علاقائی موجودگی کے لحاظ سے مائیکرو کریڈٹ فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے. سال 2000 میں قائم ہونے والا خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان کا سب سے پہلا لائسنس یافتہ مائیکرو فنانس ادارہ ہے۔ اس کا مقصد ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں اپنے تقسیم کے نیٹ ورک کے ذریعے مائیکرو فنانس کے بین الاقوامی طریقوں کے مطابق مارکیٹ کے کم آمدنی والے طبقے کے لئے موزوں مالیاتی خدمات کی فراہمی ہے. خوشحالی بینک کی زیادہ تر ملکیت جو 79.2 فیصد شئیر ہولڈنگز پر مشتمل ہے یونائیٹڈ بینک کی سربراہی میں ایک کنسورشیم کے پاس ہے۔ یہ کنسورشیم ASNNOVIB، مائیکرو کریڈٹ فنڈز (ٹرپل جمپ BV)، کریڈٹ سوئیز مائیکرو فنانس فنڈ مینجمنٹ کمپنی ( ریسپانسیبلٹی گلوبل مائیکرو فنانس فنڈ)، رورل امپلس فنڈ II SA، SICAV-FIS (انکوفن انوسٹمنٹ مینجمنٹ کوم، VA) اور شورکیپ II لمیٹڈ (ایکویٹرکیپٹل پارٹنرز ایل ایل سی) پر مشتمل ہے۔