Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 12:40
ECO ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک (ETDB) کے خوشحالی بینک لمیٹڈ کے ساتھ ایک مائیکرو SME قرض کے معاہدے پر دستخط
04 Jun, 2015

استنبول میں منعقدہ دستخط کی تقریب میں پاکستان میں خوشحالی بینک کی طرف سے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (MSME) کو قرض کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ETDB نے خوشحالی بینک کے ساتھ مائیکرو SME قرضے کا دوسرا معاہدہ کیا. جون 2015 میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر اور چیف فائی نینشل آفیسر سلیم اختر بھٹی نے شرکت کی۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین کے مطابق فعال قرض دہندگان اور اپنی علاقائی موجودگی کے لحاظ سے سب سے زیادہ چھوٹے قرضے فراہم کرنے والے بینک کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے. سال 2000 میں قائم ہونے والا خوشحالی بینک پاکستان کا پہلا لائسنس یافتہ مائیکرو فنانس بینک ہے۔ اس کا مقصد ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں اپنے تقسیم کے نیٹ ورک کے ذریعے مائیکرو فنانس کے بین الاقوامی طریقوں کے مطابق مارکیٹ کے کم آمدنی والے حصوں کے لیے خاص طور پر تخلیق کردہ مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے.