Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 12:48
DISTRIBUTION OF MOTORBIKES AMONG THE FIRST BATCH
ECO پوسٹل لائف کالج اسلام آباد میں پہلے بیچ میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم
18 Jun, 2015

خوشحالی بینک نے حال ہی میں پاکستان پوسٹ کے ساتھ ایک ایم سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سمجھوتے کے مطابق خوشحالی بینک پاکستان پوسٹ کے ملازمین کو 'سرسبز کاروبار' کے تحت بغیر ایڈوانس، آسان اقساط اور فوری انتقالِ ملکیت کے ساتھ اٹلس ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے لیے مالیاتی سہولت فراہم کرے گا۔

خوشحالی بینک کی سکیم سے استفادہ حاصل کرنے والے ملازمین کے پہلے بیچ میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے لئے پہلی تقریب جمعرات 18 جون، 2015 کو ECO پوسٹل لائف کالج اسلام آباد میں منعقد کی گئی.

تقریب میں خوشحالی بینک کی طرف سے ہیڈ ریٹیل بینکنگ مس آمنہ حسن، مینیجر الائنسز چوہدری شاہد محمود اور نیشنل ڈسٹریبیوشن منیجر آفتاب عالم اور پاکستان پوسٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) فاخر سید شہریارالدین، ڈائریکٹر ECO پوسٹل سٹاف کالج مسٹر وسیم ظفر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی.

مسٹر فاخر سید شہریارالدین نے تیزرفتار اور سہل پروسیسنگ کے لئے خوشحالی بینک کی تعریف کی اور موٹر سائیکل حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی. ہیڈ ریٹیل بینکنگ مس آمنہ حسن نے پاکستان پوسٹ کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی طرف سے مثالی خدمات کے ساتھ مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی.