بینکاری، کیپیٹل مارکیٹس اور ٹیلی کام شعبوں کے ساتھ عملی تجربے کے ساتھ ہمایوں بشیر آئی بی ایم میں پاکستان، افغانستان، ایران، اور ایم این اے ہیڈ کوارٹرز ، دبئی کے 40سالہ وسیع و متنوع تجربے کے حامل ہیں۔ آپ 2016ء میں سبکدوش ہو جانے سے قبل 16 سال تک آئی بی ایم پاکستان کے چیف ایگزیکٹیورہ چکے ہیں۔ آپ ایک انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ آئی بی اے، آئی بی ایم اکیڈی نیویارک، ان سیڈ اور بوسٹن یونیورسٹی سے فنانس، مینجمنٹ اور لیڈرشپ کورسز بھی کر چکے ہیں۔
جناب ہمایوں آئی ایف سی۔ پی آئی کی بھی پروگرام کے تحت ایک سرٹیفائیڈ ڈائر یکٹر ہیں اور فی الوقت نیشنل کلیئرنگ کمیٹی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) کے چیر مین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اور این اے ایف اے این پی پی میچول فنڈ، مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی)، انجاز پاکستان اور چیز مین آف پی ایس ایس آئی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کے بورڈز میں بھی مصروف عمل ہیں۔ آپ اسٹارٹ الیں اور انکیوبیٹرزسے بھی وابستہ ہیں اور ملک کے اندر اسٹارٹ ایس ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ایڈوائزری بورڈز پر بھی موجود ہیں۔