Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:51
tree plantation school
مختلف تعلیمی اداروں میں پودوں کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے اقدام

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ماحولیات کے تحفظ اور اس کے استحکام کا پُرزورحامی ہے۔KMBL اس حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کے تحت انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMScineces) پشاور کے پُرجوش طالب علموں اور اساتذہ کے ایک گروپ پرمشتمل سوسائٹی وی کیئر کی سرپرستی کررہی ہے، تاکہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں پھلوں کے 1200 پودے لگانے میں ان کی معاونت کی جاسکے۔KMBLاوروی کیئر،خیبرپختونخوا کے متعدد منتخب اسکولوں میں پھلوں کے باغات اور نرسریوں کے قیام اور ترقی میں باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد پسماندہ علاقوں کے طالب علموں کے ہاتھوں پھلوں کے پودوں پر مشتمل نرسریوں کے قیام کے ذریعے اُنہیں ماحولیاتی استحکام سے متعلق تعلیم دینا ہے۔ طالب علموں کے گروپ ان باغات اور نرسریوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے نواح میں دو سرکاری اسکولوں میں لگ بھگ 100 پھل دار درختوں کی شجر کاری بھی شامل ہے جہاں طالب علموں نے اپنے ہاتھوں سے یہ پودے لگائے ہیں۔ COVID-19 کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جلد ہی بقیہ منصوبے پرکام کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا۔