Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:08
RYK training compressed
رحیم یار خان میں کاشتکاروں کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

خوشحالی بینک نے ضلع رحیم یار خان میں سال 2018 کے لیے دوسرے کاشتکار تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔کاشتکاروں کے لیے بلامعاوضہ تربیتی نشستیں KMBL کےCSR اقدام کا حصہ ہیں اور اس کا اہتمام ہر سہ ماہی میں کیا جاتا ہے، جس میں کاشتکاری کی جدید تکنیک سے ناواقف مقامی چھوٹے کاشتکاروں کوزراعت کے جدید طریقوں کے بارے میں معلومات اور تکنیک فراہم کی جاتی ہے۔

اس تربیتی سیشن میں رحیم یار خان کی پٹی میں آم کی فصل پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔NARC سے تعلق رکھنے والے زرعی ماہر نے بیجوں کی اقسام، فصلوں کی بیماریوں اور کاشتکاری کے جدید طریقوں پر گفتگو کی۔سوال وجواب کے سیشن کے دوران کاشتکاروں کو سیر حاصل اور اطمینان بخش معلومات حاصل ہوئی۔اس طرح کے تربیتی سیشن کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں کوپیداوار میں بہتری کے ذریعے محصولات میں اضافے کا اہل بناناہے۔KMBL مالی وسائل تک رسائی اورCSR سرگرمیوں کے مجموعے کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کوکامیابی کی سمت سفر میں معاونت فراہم کرناچاہتا ہے۔