Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:15
Image 1-
پتوکی میں نرسری مالکان کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کو زراعت کے فروغ کے لیے سہ ماہی تربیت فراہم کرتا ہے۔ یہ تربیت چھوٹے کاشتکاروں کی معاونت کے لیے بینک کی جانب سے شروع کردہ CSR سرگرمیوں کا حصہ ہے۔زرعی معیشت کے حامل ملک جیسے کہ پاکستان میں چھوٹے کاشتکاروں کی تربیت و ترقی قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

KMBLکی جانب سے یہ تربیتی سیشن چھوٹے مقامی کاشتکاروں کے لیے بلا معاوضہ منعقد کایاجاتا ہے، تاکہ کاشتکاری کی جدید تکنیک  تک محدود رسائی کی وجہ سے زیادہ پیداوار حاصل نہ کرسکنے کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔ 10 نومبر 2018 کو ''نرسری مینجمنٹ'' کے عنوان سے پتوکی میں تربیت سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔لاہور کے قریب واقع پتوکا علاقہ پھلوں، پھولوں اورآرائشی پودوں کی نرسریوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔تربیتی سیشن سے NARC نرسری مینجمنٹ سے وابستہ ماہر حافظ الرحمان نے خطاب کیا۔اس پروگرام میں نرسری کے شعبے سے وابستہ تقریباًسو فارمرزنے شرکت کی۔