Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:51
Botanical Garden
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ہمراہ بوٹنیکل گارڈن کے قیام میں معاونت

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک دیسی درختوں کی ذخیرہ گاہ کے طورپرجاناجاتاہے، لہٰذا اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے اسے ایک چھوٹے سے بوٹنیکل گارڈن میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اوریہ مارگلہ پہاڑیوں کے درختوں کے حوالے سے تعلیمی مرکزبن سکے گا۔

عام طور پر نباتاتی باغات یونیورسٹیوں یا دیگر سائنسی تحقیقی اداروں کے تحت چلائے جاتے ہیں،جب کہ پودوں کی درجہ بندی یانباتاتی سائنس کے دیگر پہلو میں تحقیق کے لیے ہربریا(herbaria)سے مدد لی جاتی ہے۔اصولی طور پر اس باٹنیکل گارڈن کا کردار سائنسی تحقیق، تحفظ، نمائش اور تعلیمی مقاصد کے لیے جاندار پودوں کے دستاویزی مجموعوں کو برقرار رکھنا ہے۔