روشن مستقبل کے لیے آج کے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کے مواقع کی فراہمی کے وژن کے ساتھKMBL نے 2020 کے لیے دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے ایک اسکول میں ایک کلاس روم کی کفالت کاذمہ لیا ہے۔
سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 1995 میں ان افراد کے ایک گروپ کے ذریعہ قائم کی گئی تھی جس نے کم آمدنی والے طبقات کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کا عہدکیا تھا، جو اپنے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ آج یہ تنظیم 700 سائٹوں میں 1565سے زائد اسکولوں کے ساتھ نجی ملکیت کا حامل سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ اس فاؤنڈیشن میں صرف خواتین کو اساتذہ اور پرنسپل کی حیثیت سے ملازمت فراہم کی جاتی ہے، نتیجتاً یہ فاؤنڈیشن 12,000خواتین کے ساتھ پاکستان میں خواتین کی سب سے بڑی نجی ملازمت فراہم کنندہ کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔TCFکے 252,000 طالب علموں میں سے نصف طالبات ہیں۔ TCF اسکولز سے فارغ ہونے والے 88فیصد طالب علم اعلیٰ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ71فیصد برسر روزگار ہیں۔