Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 13:58
awards
خوشحالی بینک کیا اسٹارٹ اَپ ایکسپو 2015 میں نوجوان انٹرپرینیو سے تعاون

آل پاکستان اسٹارٹ اَپ ایکسپو اینڈ ایوارڈز 2015 نے ہفتہ9 مئی، 2015 کو پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں پاکستان کی پہلی انٹرپرینیورشپ ایگزی بیشن کا انعقاد کیا۔یہ تقریب اسٹارٹ اَپ میگزین اور انٹرپرینیورل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ (EDI) کی مشترکہ کاوش تھی۔پاکستان بھر سے لگ بھگ 100 بہترین اسٹارٹ اَپس (اسٹارٹ اپ میگزین کی جانب سے منتخب) نے مختلف کیٹیگریز اور انڈسٹریز سے اپنے اپنے اسٹالز لگائے۔

خوشحالی بینک نے اس تقریب میں معاون کے طور پر شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر جناب غالب نشترچھوٹے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں بینک کا عزم دہرایا اور کہا کہ یہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ہم وہ واحد بینک ہیں جو اس تقریب میں ایک معاون کے طور پر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی معیشت کی بہتری میں بھر پور کرداراداکرسکتےہیں۔

انہوں نے ناصرف اپنی پروڈکٹس پیش کی ہیں بلکہ 10 خصوصی ایوارڈز کے لیے بھی ایک دوسرے سے مقابلہ کیا ہے۔ان انٹرپرینیور زکو ان کے بزنس ماڈل، حقیقی، پائیداری، مثبت کیش فلوز اور سماج میں مقامی طور پر ان کے اثرات کی بنیاد پر جانچا اور پرکھا گیا ہے۔