Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 13:58
The Hunar Foundation
خوشحالی بینک کا ہنرفاؤنڈیشن سے تعاون

ہنرفاؤنڈیشن ایک غیر کاروباری ادارہ ہے جسے کارپوریٹ سیکٹر، غیر سرکاری تنظیموں، ڈونر گروپس اور سماج کے دیگر طبقوں کے ایسے ہم خیال پاکستانی پروفیشنلز نے قائم کیا ہے جو انتہائی کامیاب فلاحی اداروں جیسے کڈنی سینٹر اور دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے بانی ارکان رہے ہیں۔ہنر فاؤنڈیشن بین الاقوامی سطح پرتربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے پاکستان میں مختلف مقامات پر بنیادی طور پر ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبے میں کمیونٹی ویلفیئر پروجیکٹس کے قیام پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس کا مقصد مقامی اور عالمی سطح پر مؤثرمہارت کاحامل افرادی وسائل کا مجموعہ فراہم کرکے افراد کے لیے مواقع اور امکانات کی ایک نئی دنیا کھولنا ہے۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک 'باہنر پاکستان' کے وژن کے حصول اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی غرض سے ہنر فاؤنڈیشن سے تعاون پر فخر محسوس کرتا ہے۔