Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:08
Compressed Picture
خوشحالی بینک کی جانب سےF-9 پارک اسلام آباد کے سیکیورٹی عملے کے لیے یونیفارمز کی فراہمی

CSR اقدام کے طور پر خوشحالی بینک نےF-9 پارک کے سیکیورٹی عملے کو یونیفارمز فراہم کیے ہیں۔خوشحالی بینک نے WWFپاکستان اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کے اشتراک سے دارالحکومت کے قلب میں واقع فاطمہ جناح پارک، جو F-9 پارک کے نام سے بھی جاناجاتا ہے،کے لیے توسیعی اقدامات کئے ہیں۔F-9 پارک اس علاقے میں سب سے بڑے تفریحی مقام کے طور پر معروف ہے۔ ہرابھرا یہ پارک تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی والے شہر کے درمیان جنگلی حیات کی پناہ گاہ درجہ رکھتا ہے۔

سیکیورٹی عملے کے فراہم کیے گئے یونیفارمز میں جیکٹس، شرٹس، جوتے، بیلٹس اور سیٹی شامل ہے۔اس حوالے سے F-9کی بارہ دری میں تقریب منعقد ہوئی جس میں CDA کے DG ماحولیات، WWF پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامز اور خوشحالی بینک کے ہیڈ آف مارکیٹنگ شریک ہوئے۔ماحولیات سے متعلق مختلف اقدام میں خوشحالی بینک کے کردار پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئےDG ماحولیات نے سیکیورٹی گارڈز کو مشورہ دیا کہ وہ یونیفارم کے تقدس کا احترام کریں اور پارک میں آنے والے تمام افراد کے لیے چاق چوبند، حاضر خدمت اور مدگار بنیں۔