Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:20
DSC_9447
خوشحالی بینک کی جانب سے چھانگامانگا میں 6 ہزار پودوں کی شجرکاری اوراُن کی سرپرستی

قدرتی ماحول کے تحفظ کے مشن کے ساتھ خوشحالی بینک نے لاہور کے قریب چھانگا مانگا کے مقام پر 6 ہزار پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا اقدام کیا گیا۔ یہ KMBL اورمحکمہ جنگلات پنجاب کی شراکت داری کے تحت ممکن                                                                 بنایا گیا۔

یہ شجرکاری مہم 8.5 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں فی ایکڑ تقریباً 800 درخت لگائے گے۔ اس طرح کل 6 ہزارکے لگ بھگ درخت لگائے گئے۔ لاہور، قصور، پتوکی اور ملحقہ علاقوں کی بینک برانچز کا عملہ اس مہم میں شریک ہوا۔ خوشحالی بینک اب سے پانچ برسوں سے زائد عرصے کے لیے ان درختوں کی دیکھ بھال پراٹھنے والے مالی اخراجات کا ذمہ دار ہوگا۔

اس علاقے کی بائیوڈائیورسٹی اور ایکولوجیکل توازن کا دار و مدار شجرکاری کی ایسی ہی مہمات پر ہے۔ فضائی آلودگی اور مجموعی شہری صورتحال کے پیش نظراس علاقے میں شجرکاری کی سخت ضرورت تھی جس کے لیے KMBL نے یہ اقدام اٹھایا۔