Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 13:47
support to students
خوشحالی بینک کی جانب سے یونیورسٹیز کے طلبہ لیے اسکالر شپس

خوشحالی بینک نے USAID کے ساتھ مل کر اپنے اسکالرشپ پروگرام کو مزید وسعت دے دی ہے۔ 29 جون 2009 کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پشاور یونیورسٹی، سٹی یونیورسٹی پشاور اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزپشاور کے مزید 42 طالب علموں میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔ان تازہ اسکالرشپس کے اجراء کے بعدKMBL-USAID اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کی معتبر یونیورسٹیز کو جاری کی گئیں اسکالر شپس کی کل تعداد 332 تک جا پہنچی ہے۔

KMBL-USAID اسکالرشپ پروگرام کا آغاز 2005 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد اہل طالبعلموں کے لیے پاکستان کی معروف جامعات جیسے IBA (کراچی اور سکھر)، LUMS  (لاہور)، SZABIST (کراچی) ، IMS(حیات آباد، پشاور) ، BUITEMS(کوئٹہ) اور یونیورسٹی آف پشاور میں معیاری تعلیم کاحصول ممکن بنانا تھا۔یونیورسٹی آف پشاور کافی برسوں سے 74 اسکالرشپس فراہم کررہی ہے اور اب 14 مزید اسکالرشپس کے اضافے کے ساتھ KMBL-USAIDاسکالرشپ پروگرام کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 88 ہوجائے گی۔اسی طرح سٹی یونیورسٹی پہلے ہی 67 اسکالرشپس دے رہی تھی اور اب تین مزید اسکالرشپس کے اضافے کے ساتھ اس کی کل تعداد 70 ہوگئی ہے۔اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور میں 25 نئی

 اسکا لر شپس کے اجراء کے ساتھ مجموعی اسکالرشپس کی تعداد59 سے بڑھ کر 84 ہوگئی ہے۔

اس تقریب میں خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر غالب نشتراور مشن ڈائریکٹر USAID، پاکستان  Bob Wilsonنے متعلقہ  یونیورسٹیز کے کامیاب طالب علموں کو اسکالرشپس اعزازات دیے۔