Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 13:47
6th Ladies Fund Women's Awards Ceremony
چھٹیLADIESFUND ویمنز ایوارڈز تقریب میں خوشحالی مائیکروفنانس بینک آئیڈل ایوارڈ

چھٹیLADIESFUNDویمنز ایوارڈ فار پاکستان 2014 کی تقریب موہٹا پیلس میوزیم، کراچی میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی 400 بااثر خواتین سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ایک انڈونیشی خیرمقدمی رقص سے کیا گیا تھا جس کا اہتمام کراچی میں موجود انڈونیشی قونصل خانے نے کیا تھا۔اس تقریب کے میزبان فیصل قریشی تھے۔اس تقریب کو داؤد گوبل فاؤنڈیشن، خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، پائنر سیمنٹ، پرائمس انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (IPO IMMF)،کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل اور دیگر کا تعاون حاصل تھا۔اس تقریب کے مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین سندھ روبینہ ایس قائم خانی اور ڈاکٹر نفیس صادق(UNAIDS) اور ثریا انور(    SOSچلڈرنز ویلجز)شامل تھیں،آخر الذکر دنوں خواتین لائف ٹائم اچیومنٹ ایورڈ کی فاتح بھی ہیں۔

اس تقریب میں خوشحالی مائیکروفنانس بینک آئیڈل ایوارڈ انیتا ظفر اور اکبری جمن کے نام رہا، جنہوں نے حال ہی میں پولیو مہم کے انتظامات کی کوششوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان ایوارڈز کو ان شوہروں اور بچوں نے وصول کیا۔جب کہ پیپلز چوائس کی فاتحین میں ثمینہ بیگ (پاکستان ویمن آف دی ایئر ہیں)، Angie Marshall (مومنٹم ایوارڈ کی فاتح)اور خالدہ بروہی(ٹریل بلیزر ایوارڈ کی فاتح)  شامل تھیں۔محترمہ پروین رحمان اور زہرہ شاہد حسین کو بعد از مرگLADIESFUNDRایوارڈز آف کریج دیا گیا۔

اس موقع پر خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدراور آئیڈل ایوارڈ کے معاون جناب غالب نشترنے اپنے ارسال کردہ خصوصی پیغام میں کہا '' خوشحالی مائیکروفنانس بینک آئیڈل ایوارڈ ان خواتین رول ماڈلز کی کارکردگی کا اعتراف ہے جو نامساعد حالات کے خلاف لڑتے ہوئے سرخرو ہوئیں اور ملک کے فخر میں اضافہ کیا۔ہم سماج میں اپنا مقام بلند کرنے میں کامیاب ہونے والی خواتین کی کامیابی کے جشن کے  لیے LADIESFUND کے مشن کی تائید و اعانت کرتے ہیں اور ایسے اقدام میں تعاون کرکے فخر محسوس کرتے ہیں۔یہ معتبر ایوارڈز حاصل کرنے والی خواتین دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہوں گی۔

خوشحالی مائیکروفنانس کا پانچویں LADIESFUND انٹرپرینیورشپ کانفرنس 2014 کے انعقاد میں تعاون

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے کراچی میں منعقدہ پانچویں LADIESFUND انٹرپرینیورشپ کانفرنس (LEC 2014)کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔خوشحالی بینک گزشتہ دو برسوں سےLEC کے لیے معاونت کرنے والوں میں پیش پیش رہا ہے۔

اس سالLEC کا انعقاد دیگر اداروں کی معاونت سے چار دنوں کے لیے میریٹ ہوٹل میں کیا گیا تھا۔19 ستمبر کوLEC کا آغاز مراکش کے قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے خیرمقدمی عشائیے سے کیا گیا۔ہفتے کے دوران کئی کونسل خانوں کے ظہرانے اور عشائیے منعقد ہوئے جس میں ہفتے کی شام کو UN کی طرف سے منعقدہ خصوصی دوستانہ عشائیہ بھی شامل تھا۔

LEC 2014 کی پورے دن کی تقریب کے دوران، چار مختلف نشستیں منعقد ہوئیں جن میں اہم مقرر ین میں بیشتر انٹرپرینیورتھے، جنہوں نے اس موضوع پر اپنے اپنے تجربات اور معلومات شیئرکیں۔تقریب کا آغاز برانڈنگ سے متعلق نشست سے ہوا،اس موقع پر ڈیجیٹل برانڈنگ، کامیابی کی جانب سفر اور برانڈنگ سے متعلق باہمی اشتراک کار پر مبنی کیس اسٹڈی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس کے بعد ایک نشست 'بحیثیت انٹرپرینیور ایک بڑی ٹیم کیسے تعمیر کی جائے؟'کے موضوع پر بھی منعقد ہوئی۔تیسری نشست عالمی گیم چینجرز کے حوالے سے تھی، جبکہ اختتامی نشست پاکستان اور دنیا کے بارے میں تھی۔

سن 2000 میں اپنے آغاز ہی سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک معاشی ترقی اور چھوٹے کاروباری سرگرمیوں کو پروان چڑھاتے ہوئے پاکستان کے سب سے کمزور سیکٹر کے افراد کی زندگیوں میں بدلاؤ لانے کے لیے پرعزم رہا ہے۔LEC 2014 انٹرپرینیورکے بارے میں تھی۔بحیثیت مائیکروفنانس بینک ہم خواتین کی کاروباری کوششوں کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرتے ہیں۔