معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کی غرض سے اپنے اہداف بڑھاتے ہوئے خوشحالی بینک نے اسکواش کے بارہ سالہ کھلاڑی نوید رحمان کی اعانت کی ذمہ داری لے لی ہے۔خوشحالی بینک نے اس ابھرتے کھلاڑی کی غیر معمولی مہارت و صلاحیت کوتسلیم کرتے ہوئے اسے تعاون فراہم کیا ہے۔
نویدرحمان ملکی سطح پر کئی ٹورنامنٹس میں شرکت کا ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے۔نوید رحمان 2012 میں کراچی میں منعقدہDG رینجرز اسکواش ٹورنامنٹ، 2013 میں پشاور میں منعقدہCAS جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اور نومبر 2013 میں کراچی میں منعقد ہونے والا روشن خان۔جہانگیر خان اسکواش ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل بھی کھیل چکاہے۔
نوید نے دسمبر 2013 میں کوالالمپور میں منعقدہ ساتویں KL جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں REDtone پر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔اس نوجوان درخشندہ ستارے نے اس سال کے اوائل میں دبئی چیمپئن شپ اور قطر میں منعقدہ قطر جونیئر اسکواش انٹرنیشنل میں بھی شرکت کی۔نوید رحمان کو پاکستان رینکنگ میں 10 سرفہرست نوجوانوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔