اس سال عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے خوشحالی بینک نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل(NARC) کے اشتراک سے بلامعاوضہ سہ روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔یہ نشست خواتین کو ہنرمندی کی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے وژن پر مبنی تھی، یہ تربیت روزگار کے وسائل پیدا کرنے میں ان کے گھروالوں کے لیے مددگارہوسکتی ہے۔
خوشحالی بینک خواتین کو کارآمدہنر کی تعلیم کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے کی غرض سے نئی منڈیوں کے امکانات کی تلاش میں کوشاں ہے۔ نامیاتی غذا ایسی ہی ایک منڈی ہے، جہاں تربیت یافتہ خواتین اپنی جگہ بناسکتی ہیں اور مالی خودمختاری کے حصول میں اپنی مہارتوں کو استعمال کرسکتی ہیں۔
یہ سہ روزہ تربیتی پروگرام کھانا تیار کرنے اور مختلف گھریلو اشیاء کی تیاری مثلاً تازہ پھلوں کے رس، پھلوں کے مربوں، کیچپ اور پنیر بنانے کے طریقوں پر مشتمل تھا۔خواتین کی ایک بڑی تعداد جنہیں کھانا پکانے اور کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی تھی اس پروگرام میں شریک ہوئیں۔ NARC کے تجربہ کار عملے نے تربیت فراہم کی، جس میں ہنرومہارت کے نظریاتی اور عملی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔اس موقع پر عملی تجربے کا انعقاد بھی کیا گیا،جس کے دوران شرکاء نے باورچی خانے میں درپیش روزمرہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔