Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:15
resized
خوشحالی بینک کا کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق Minerva سے اشتراک

پاکستان کے معروف مالیاتی شمولیتی ادارے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے''  ویمن انٹرپرینیور ڈے ''کے موقع پر Minerva کے ''شی ریٹرنز '' پروگرام کے تحت کاروباری خواتین کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ دن ہر سال 19 نومبر کو کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی معاونت کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے منایا جاتا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم کاروباری خواتین کے لیے منعقدہ اس دو روز ہ ورکشاپ کا مقصدخواتین کی تربیت و مہارت میں اضافے  کے ساتھ اس ڈیجیٹل عہد میں انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا تھا۔ ورکشاپ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کاروباری خواتین ضروری معلومات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو کر کس طرح آن لائن کاروبار کے ذریعے ترقی کر سکتی ہیں۔

آغاز میں کاروباری خواتین کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ ٹولز کے استعمال سے ان کے کاروباری عمل میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات، رابطوں، مہارتوں اور ٹیکنالوجی وسائل سے متعلق تربیت دی گئی، کیوں کہ سوشل میڈیا ممکنہ صارفین تک پہنچنے کے لیے آسان رسائی اور ڈیجیٹل میکانزم فراہم کرتا ہے۔  

''شی ریٹرنز '' پروگرام Minerva نے تیار کیا ہے جو کیریئر بریک کے بعد خواتین کو اعتماد کے ساتھ کام پر واپس آنے کے لیے آمادہ کرتا ہے۔ یہ کام کے جدید ماحول میں کامیابی کے لیے مطلوبہ تربیت و مہارت فراہم کرتا ہے اور پیشہ ورانہ دنیا میں آگے بڑھنے اور ترقی میں تعاون کے ذریعے خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔

خوشحالی بینک پاکستان کی مائیکروفنانس انڈسٹری کا پہلا ادارہ ہے جو پاکستان کے پسماندہ افراد کو اب تک 60 لاکھ قرضے جاری کرچکا ہے، خوشحالی بینک آبادی کے پسماندہ طبقات کو مالی اعانت کی فراہمی کی میراث پر فخر محسوس کرتا ہے۔ گزشتہ 18 سال سے زیادہ عرصہ میں خوشحالی بینک نے کاشتکاروں، ذاتی کاروبار کرنے والوں اور گھریلو مزدوروں کو سرمائے تک آسان رسائی فراہم کر کے ان میں معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔