خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے کراچی میں 16 ستمبر 2011 میں منعقدہ دوسریLADIESFUND® انٹرپرینیورشپ کانفرنس کی معاونت کے ذریعے خواتین میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک عمل کیا۔
دی LADIESFUND® لیڈیز فنڈ انٹریپرینیورشپ کانفرنس 2011(LEC 2011) میں اپنے اپنے کاروبار سے وابستہ اوراپنے کاروبار کی خواہشمند خواتین کی بڑی تعدادکی شرکت دیکھنے میں آئی۔ شرکاء کوکانفرنس میں پاکستان کی صف اول کی انٹرپرینیورخواتین کو سننے اوراُن سے ملاقات کا موقع ملا۔ ان میں مشہور میک اسٹائلش اور Luscious Cosmetics کی آنر مہربانو،پاکستان کی معروف انٹیریئرڈیزائنر ناہید معشوق اللہ اور کراچی میں مشہور کیک شاپ کی آنر نائلہ نقوی شامل تھیں، جنہوں نے چھوٹے پیمانے پر کام کا آغاز کیا اور اب وہ اپنے اپنے شعبے میں نمایاں مقام کی حامل ہیں۔
اس کانفرنس کا مقصد خواتین میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے سماجی انقلاب لانا ہے۔کانفرنس دو نشستوں پر مشتمل تھی جس میں پینل مباحثے، سوال و جواب کی نشستیں، پریزینٹیشنز اور دیگر پروگرامز شامل تھے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر جناب غالب نشترنے کہا '' یہ کانفرنس انٹرپرینیور خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک عظیم پلیٹ فارم ہے تاکہ وہ سماج سے غربت کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپورکردارادا کرسکیں۔اسی کے ساتھ ان تمام افراد کی بھی مسلسل حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جنہوں نے پاکستان میں انٹرپوینیور شپ کو فروغ دیااور انتھک کردار اداکیا۔خوشحالی بینک کو کانفرنس کا ایک حصہ ہونے پر فخر ہے"۔