Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:20
Camping site
خوشحالی بینک کی جانب سے ٹریل 5، مارگلہ ہلز پر چلڈرن کیمپنگ سائٹ کے قیام میں تعاون

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ٹریل 5مارگلہ ہلز، اسلام آباد میں چلڈرن کیمپنگ سائٹ کے قیام میں تعاون کیا ہے۔اس اسلسلے میں افتتاحی تقریب کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے بھرپور اشتراک کا مظاہرہ کیا گیا۔ جسمانی سرگرمیوں کے لیے تفریحی مقام کے قیام اور جنگلات، ہائی کنگ ٹریل اور دیگر سہولیات تک آسان رسائی کے مقصد کے ساتھ یہ جگہ مہم جونوجوانوں اور کھیل کے شوقین افراد کے لیے نہایت موزوں ہے۔

اس جگہ کو مختلف سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جوکہ بچوں کی صحت مند نشو و نما میں معاون ہوگی۔ اس سے ناصرف ان میں قدرتی ماحول کے تحفظ کی طرف رغبت بڑھے گی بلکہ ان کی ذہنی صحت میں بھی اضافہ کرے گی۔ شہری زندگی کی ہنگامہ خیزی سے دور ایک کیمپنگ مقام کا قیام یقیناً ایک اہم اقدام ہے جو اسلام آباد کے لیے بہت ضروری تھا۔