Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 13:47
students from FATA
خوشحالی بینک کی جانب سے FATAکے طلبہ کے لیے27 نئی اسکالرشپس

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے USAID کے اشتراک سے FATAکے طلبہ کے لیے 27 نئی اسکالرشپس جاری کی ہیں۔یہ اسکالرشپس 29 دسمبر 2008 کو یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں FATA سے تعلق رکھنے والے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ میں تقسیم کی گئیں۔

خوشحالی بینک نے USAID کے اشتراک سے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز 2005 میں کیا تھا،جس سے ملک بھر کی یونیورسٹیز میں سندھ، بلوچستان اور FATA کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنا ممکن ہوا ہے۔

 خوشحالی بینک کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز سید زاہد رضا اورپشاور یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نیومیریکل اینڈ فزیکل سائنسز سے وابستہ   شماریات کے پروفیسر نے طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم کیں۔

ان 27 نئی اسکالرشپس کے ساتھ 2008 میں صرف پشاور یونیورسٹی میں تقسیم کی گئی اسکالرشپس کی تعداد 61 ہوگئی ہے، اس طرح اس پروگرام کے آغاز سے اب تک اس یونیورسٹی میں تقسیم کی گئی اسکالرشپس کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2008 کے دوران مختلف یونیورسٹیز میں تقسیم کردہ اسکالرشپس کی کل تعداد 180 تک جاپہنچی ہے۔2005 میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک خوشحالی بینک 268 اسکالرشپس تقسیم کرچکا ہے۔