خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) کے لیے انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان نے پاکستان کا بہترین مائیکرو فنانس بینک کے اعزاز کا اعلان لگاتار تیسرے سال بھی کر دیا ہے۔ یہ سال ہا سال سے خوشحالی بینک کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ اعزاز کے ایم بی ایل کو 5 ویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2020 کے موقع پر دیا گیا ہے ، اس میں نالِج کے شراکت دار اے ایف فرگوسن اور میڈیا کے شراکت دار ڈان میڈیا گروپ شامل ہیں۔
بینکنگ ایوارڈز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے نئی اور بہتر مصنوعات و خدمات کی تشکیل کی کاوشوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز بلند تر پیشہ ورانہ معیارات کی حوصلہ افزائی سے ہر سال کار کردگی کی سیٹ کو اوپر اٹھانے میں مدد کرتے ہیں۔ پاکستان بینکرز ایوارڈز مالیاتی شمولیت کے شعبوں، صارف کی سہولت، بینکنگ میں ٹیکنالوجی ، اسلامی بینکاری، تجارتی قرضوں، جس میں چھوٹے، در میانے کاروبار اور زراعت بھی شامل ہیں، میں برتری و فوقیت کو بھی اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ اعزازات کی ان تقریبات میں بینکاری صنعت کے ساتھ ساتھ انضباطی اداروں کے ارکان اور اس صنعت سے وابستہ دیگر افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔