خوشحالیمائیکرو فنانس بینک نے اپنے صدر دفتر کے اندر ماحول دوست پائیدار طور طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے ٹھوس کاوشوں کے اعتراف میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں گرین آفس سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس نے اس پروگرام میں اکتوبر 2017ء میں شمولیت اختیار کی تھی اور صرف چھ ماہ کے اندر ہی سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کا بال ہو گیا تھا۔ اس عرصے میں KMBLنے ڈبلیو ڈبلیو ایف ٹیم کے ساتھ مل کر موثر اقدامات کے نفاذ کے لیے بھر پور کام کیا ہے جو وسائل کے ضیاع جیسے بجلی، پانی اور کاغذ میں کمی کے ذریعے دفتر کے کاربن فٹ پرنٹ میں کمی کر دے گا۔ اس کے علاوہ کئی جدید و موثر اقدامات بھی متعارف کروائے گئے جن کا مقصد توانائی کے استعمال میں کی، ویسٹ مینجمنٹ کے طریقوں کو بہتر بنانا اور با قاعدہ تبادلہ خیالات اور تربیتی نشستوں کے ذریعے پائیداری اور تحفظ ماحول سے متعلق عملے کی معلومات میں اضافہ کرنا تھا۔
یہ سرٹیفکیشن ڈبلیو ڈبلیو ایف گرین آفس آڈٹ ٹیم کی جانب سے ایک بھر پور معائندہ مہم کے بعد عطا کی گئی ہے جس میں دفتر کے اندر نافذ شده تمام ماحول دوست پائیدار طرز عمل کو زیر غور لایا گیا۔ اور ان کے اثرات پر بھی سوچ بچار کیا گیاتھا۔ گرین آفس سرٹیفکیشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر جناب غالب نشتر نے کہا کہ ”یہ گرین آفس سرٹیفکیشن دراصل ان لگا تار کاوشوں کا اعتراف ہے جو بینک بقائے ماحول کے لیے انجام دے رہا ہے خاص طور پر درپیش مسائل پر عملے کو زیادہ سے زیادہ آگہی کی فراہمی تا کہ وہ دفتر کے باہر بھی ان پر عمل کر سکیں۔
گرین کافی ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کا پروگرام ہے جس کا ثور قدرتی وسائل کے استعمال میں کی ماحولیاتی تبدیلی میں کی کے اقدامات کا فروغ اور ماحولیات کے بارے میں آگہی میں اضافہ ہے۔ پہلے آڈٹ یا جا ن میں دفاتر میں توانائی کی بچت، فاضل سلمان / کاٹھ کباڑ میں کی ، ری سائیکلنگ، اور آگہی پروگرامز کے طور طریقوں پر عملدرآمد پر بھی اندراج کیا گیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف گرین آفس سالانہ آڈٹس کا انعقاد کر تا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام نافذ شدہ طریقہ کار پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے اور کاربن فٹ پرنٹ کی کمی کی جانب مسلسل بہتری لائی جا سکے۔ KMBLاحولیات کے تحفظ کے ہدف اور مقصد کے لیے پر عزم ہے اور اسے مختلف اقدامات جس میں شجر کاری، عملے کی آگھی، پالیسی میں موثر تبدیلیاں کے ذریعے فروغ دے رہا ہے۔