Submitted by adminkmbl on Mon, 05/24/2021 - 16:03
“BEST MICROFINANCE BANK” AT PAKISTAN BANKING AWARDS 2018
پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2018ء میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو بہترین مائیکرو فنانس بینک قرار دیا گیا
09 Nov, 2018

انسٹیٹیوٹ آف پیکر پاکستان کی جانب سے نانی پارٹنرز اے ایف فرگوسن اور میڈیا پر شٹر ڈان میڈیا گروپ کے باہم اشتراک سے منعقدہ تھرڈ پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2018ء میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو بہترین مائیکرو فنانس بینک کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان کے پیٹر مائیکرو فنانس بینک کو استعداد کار کے اثر و نفوذ اور جدت طرازیوں کے ذریعے اس کی مستام آمدن اور سماجی اثرات کے ساتھ اس کی تمام تر کوششوں میں مسلسل اثر پذیر رسائی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب میں جناب جمیل احمد ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مہمان خصوصی تھے جب کہ دیگر شرکاء میں بینکار برادری کے افراد، انضباطی اداروں کے افسران اور دیگر متعلقین گروپیں شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خوشحالیمائیکرو فنانس بینک کے صدر جناب غالب نشتر نے کہا، "ہم مائیکرو فنانس بینکاری صنعت میں پیٹر و تسلیم کیے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں جو سب سے اہم کام ہم انجام دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم مائیکرو فنانس بینکاری ایکو سسٹم کے اندر موجود افراد کی تشکیل کرتے اور انھیں پروان چڑھاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ ہمارے لاکھوں صارفین کے فروغ کاروبار کے جذبے اور بے مثال خوشحالی ٹیم کی کاوشوں کے اعتراف کے لیے زبردست خراج تحسین ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے پسماندہ طبقات تک باضابطہ مالی قرضوں کی رسائی کی فراہمی کی غرض سے ہماری بھر پور کوششوں کا عکاس ہے۔ ایسے باوقار بینکنگ ایوارڈز، بینکڈ اور آن بینکڈ افراد کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنے کے لیے مالیاتی اداروں کے حوصلوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تا کہ وہ سخت محنت کریں۔

یہ ایوارڈز نت نئی مصنوعات اور خدمات کی تشکیل کے لیے بینکس کی کاوشوں کی عزت افزائی کرتے اور انھیں فروغ دیتے ہیں، جبکہ آئندہ برس کے لیے ان کی کار کردگی کو بڑھانے کے لیے انھیں ترغیب بھی دیتے ہیں۔ جن شعبہ جات کو اعزازات سے نوازا گیا اور جن میں ایوارڈز دیے گئے ان میں مالیاتی شمولیت، صارف کی سہولت، بیکاری میں ٹیکنالوجی، اسلامی بینکاری، تجارتی قرضے جس میں ایس ایم ای اور زراعت بھی شامل ہیں۔ اس ایوارڈ کی جیوری کے ارکان مالیاتی شعبے میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنہوں نے تمام نامز د مینکس کی مصنوعات کے مجموعے اور کار کردگی کے بغور جائزے کے بعد ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا۔