Submitted by adminkmbl on Mon, 05/24/2021 - 15:47
10th annual assembly
کراچی میں پاکستان مائیکرو فنانس فورم کے دسویں سالانہ اجتماع کا انعقاد
08 Oct, 2016

پاکستان مائیکرو فنانس فورم کا دسواں سالانہ اجتماع میریٹ ہوٹل، کراچی میں مورخہ 4 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوا۔ اس فورم میں نمایاں مائیکرو فنانسرز، ترقیاتی ماہرین اور منتظمین علی شریک تھے جنھوں نے اس شبے میں مستقبل کے لیے مخلف حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔

 

اس سال کا موضوع تھا: زندگیاں بدلیں۔ غریبوں کے لیے نیا سوچیں“۔ اس فورم کا مقصد اچھوتے خیالات پیش کرنا تھا جس سے پاکستان میں پسماندہ افراد کے لیے کاروبار کے فروغ اور روزگار میں اضافہ ممکن ہو۔ اس تقریب کی توجہ کا مرکز مالیاتی شمولیت میں اضافہ اور ایسے حل پیش کرنا تھا جس سے پاکستان کے معاشی ماحول میں بڑھتی لازمی تبدیلیوں میں مد د کو ممکن بنایا جا سکے تاکہ سانج کے تمام طبقات کو با اختیار کیا جا سکے۔

 

سالانہ کانفرنس کا مقصد پالیسی کی اچھائیوں اور برائیوں پر غور کرنا اور پائیداری کے حصول کے لیے پیداوار کو بڑھانے کی غرض سے انضباطی فریم ورک پر غور کرنا تھا۔ قومی مقاصد کے لحاظ سے اہم افراد کار کی کوششوں کو سمجھتے ہوئے اس شعبے کی کار کردگی کی جانچ پڑتال بھی اس کا نفرنس میں کی گئی۔ کانفرنس میں وسی پنانے پر سرمایہ کاروں، ضابطہ کاروں ، متعلقین اور صارفین کی امنگوں کی تکمیل اور ان تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے اس شعبے پر گفت و شنید اور تفہیم کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ماہرین نے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مناسب حال اور تکنیکی مداخلت کا جائزہ لیا اور اس کی سفارش کی۔

 

اس سلسلے میں خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ماضی قریب میں عالمی رجحانات اور قومی ترقیاتی عمل نے عالمی معیشت میں MSME کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ترقی پذیر ممالک جیسے پاکستان کو مالیاتی شمولیت اور MSME میں سرمایہ کاری میں کام کی ضرورت ہے جو کہ اس مقصد کے لیے کرنے کے بہترین کاموں میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں MSME معیشت میں بہتری لارہے ہیں، روز گار پیدا کر رہے ہیں اور طرز زندگی کو بہتر بنارہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے معاشی اداروں کا98فیصد MSME پر مشتمل ہے ، پاکستانی مینکس پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں، انھوں نے کہا۔ ”خوشحالی بینک میں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کی رہنمائی کریں اور ان کو با اختیار بنائیں جو غربت کی لکیر

 

سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہمیں ان کے لیے کاروبار کو فروغ دینا ہے اور ان کی مدد کرنی ہے تا کہ وہ اپنے گھرانوں کو خوشحالی کی سمت لے جائیں۔ گزشتہ چند مہینوں سے ہم نے پورے پاکستان کا احاطہ کرتے ہوئے 138 شاخوں تک اپنے نیٹ ورک کو وسیع کیا ہے جس سے ہمارے لیے پچاس لاکھ سے زائد فعال قرض لینے والوں کی مالی ضروریات کو پورا کر ناممکن ہوا ہے۔“

 

اس سال کا نفرنس کے شرکاء جان سکے کہ مائیکرو فنانس شبے کے پیر و فورکاسٹ مارکیٹ کی حرکیات کو بہتر بنا سکتے ہیں، پائیداری کو بر قرار رکھ سکتے ہیں اور چلی سے پر ترقی کی سہولیات پہنچانے کی غرض سے دستیاب وسائل سے مکمل طور پر مستفید ہو سکتے ہیں۔ تربیت کی ضرورت کا اعتراف کرتے ہوئے اور صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے مہارت کے مجموعے کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لاتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر کاروبار اور انسانی وسائل کے امکانات پر بحث و مبانے اور ان کی تشکیل کا یہ ایک بڑا موقع دستیاب ہو گیا تھا۔ خوشحالی بیک اس تقریب کے بڑے معاون کاروں میں سے ایک تھا۔