پسماندہ علاقوں کے طالب علمو ں کو سیکھنے کے ڈیجیٹل طریقوں کی فراہمی کے وژن کے ساتھ KMBL نے ہنزہ کے قریب گلمِت کے علاقے میں کمیونٹی پر مبنی اسکول کے لیے ایک سمارٹ بورڈ اسپانسرکیاہے۔
الامین ماڈل ہائر سیکنڈری سکول گلمِت ایک کمیونٹی بیسڈ تنظیم کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔اسکول کی عمارت مثالی طور پر گلمِت، گوجال (ہنزہ) کے قلب میں واقع ہے جو کھیتوں سے گھری ہوئی پُرسکون جگہ ہے۔ یہ اسکول 15 ہوادار اور کشادہ کلاس رومز، ایک اچھی طرح سے آراستہ سائنس لیب، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور انوائرمنٹل روم پر مشتمل ہے۔اسکول کا میدان روزمرہ کی ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے کافی ہے،تاہمدیگر تقریبات کے لیے گاؤں کا پولو گراؤنڈ اسکول سے قریب ہی واقع ہے۔
اسکول کمپیوٹر لیب 20جدید کمپیوٹرز سے آراستہ ہے،جہاں طلبہ کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم فراہم کیا جاتی ہے، اس کے علاوہ یہ لیب فاصلاتی تعلیم کے لیے بھی کام آتی ہے۔KMBL کی جانب سے اسپانسر کیا جانے والا اسمارٹ بورڈ انٹریکٹو ہے۔اس سے طلبہ کے سیکھنے کے تجربے میں اضافہ ہوگا کیونکہ انہیں آن لائن وسائل تک رسائی حاصل ہوگی۔ا سمارٹ بورڈز ماحول دوست اور کم دیکھ بھال کے حامل ہیں۔ اس سے انٹرایکٹو انسٹرکشنل ٹولز میں اضافہ، طلبہ میں مزید دلچسپی پیدا کرنے، پرکشش گرافکس کی نمائش، آڈیو ویژول ٹولز کے ساتھ لیکچرز کو بہتر بنانے، بہتر تدریسی مواد فراہم کرنے اور سیکھنے کے تمام اسلوب جاننے میں مدد ملے گی۔